0
Tuesday 2 Jul 2013 09:38

ریاستی تشخص پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، راجہ فاروق

ریاستی تشخص پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ محمد فاروق خان نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر خطہ کے اندر بیروزگاری کے خاتمے اور نئی نسل کو محفوظ مستقبل فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ حکومت کو سیاسی وابستگیاں ترک کر کے ایسی عوام دوست پالیسیاں تشکیل دینی چاہیں جس سے پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت ماضی میں روا رکھے جانے والے غیرمنصفانہ سلوک کے برعکس ایسی عوام دوست پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے جس سے ماضی کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا۔ ان خیالات اظہار انھوں نے گذشتہ روز صحافیوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ وٹو برانڈ مجاور ٹولہ جلد دست و گریباں ہونے والا ہے۔ کل تک منظور وٹو کے قصیدے پڑھنے والوں نے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پینترا بدل لیا ہے۔ ریاست میں جلد مسلم لیگ ن عوامی راج قائم کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی تشخص پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی متعدد گروپوں میں بٹ چکی ہے۔ جس کی پہلی قسط جلد عوام دیکھیں گے۔ لیگی کارکنوں سے انتقام لینے والوں کا یوم حساب آ گیا ہے۔ کشمیر کونسل کی کرپشن کا فوری احتساب کیا جائے اور اس میں ملوث مگرمچھوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 278719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش