0
Tuesday 2 Jul 2013 10:05

پاراچنار، انصارالحسین کابینہ کی تقریب حلف برداری، کوئٹہ سانحے کی مذمت

پاراچنار، انصارالحسین کابینہ کی تقریب حلف برداری، کوئٹہ سانحے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ انصارالحسین پاکستان کا پہلا باضابطہ اجلاس مرکزی دفتر میں نومنتخب صدر منصب علی کی صدارت میں پاراچنار میں منعقد ہوا، جس میں نئی مرکزی کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ نئی مرکزی کابینہ میں سید حسن علی شاہ کو جنرل سیکرٹری، لیکچرار واحد حسین شعبہ تعلیم، سید جاوید علی شاہ شعبہ صحت، سید امین حسین تبلیغات، عاشق حسین مالیات جبکہ نوروز علی کو بحیثت آفس سیکریٹری تعینات کیا گیا۔ اجلاس کے دوران نئی کابینہ سے حلف لیا گیا۔ اسکے بعد انصار الحسین کے صدر منصب علی نے کارکنوں اور کابینہ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے لئے محنت کرکے خلوص دل سے کام کریں اور علاقے کے لوگوں کی ہر ممکن خدمت کو اپنا فریضہ سمجھیں۔ 

انصارالحسین کے مرکزی صدر نے اپنے خطاب کے دوران سانحہ کوئٹہ اور سانحہ جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر خصوصاً کوئٹہ میں ایک منظم سازش کے ساتھ جو شیعہ نسل کشی ہو رہی ہے، متعلقہ حکومتوں خصوصاً مرکزی حکومت کا فرض بنتا ہے کہ اس گھناونے کھیل کو فوری طور پر بند کروائیں اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرکے انہیں سخت ترین سزا دی جائے، تاکہ وطن عزیز میں اہل تشیع بھی دیگر شہریوں کی طرح امن و سکون کی زندگی گزار سکیں، جو کہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ جبکہ سٹیٹ کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ ہر شہری کو امن فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 278726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش