0
Tuesday 2 Jul 2013 14:20

آمریت کا نعرہ لگا کر مشرف کیخلاف کارروائی کرنیوالے خود بھی آمریت کی پیداوار ہیں، حلیم عادل شیخ

آمریت کا نعرہ لگا کر مشرف کیخلاف کارروائی کرنیوالے خود بھی آمریت کی پیداوار ہیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قائد اعظم سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے آتے ہی تمام مسائل کا حل جارحیت میں ڈھونڈنا شروع کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں جب تک اپوزیشن اکھٹی نہیں ہوگی حکومت اپنی من مانیاں کرتی رہے گی۔ لگتا ہے پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا حق ادا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے۔ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے سرپرست حکمرانوں سے ریلیف کی کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ بہت جلد سولو فلائٹ سے خوش ہونے والی موجودہ حکومت گزشتہ حکومت سے حکومت چلانے کی حکمت عملی لینا شروع کر دے گی۔ نواز حکومت آئی ایم ایف کی ہر شرط مان لے گی انہیں اپنی جیبوں کی فکر ہے پاکستان کی عزت سے انہی کوئی سروکار نہیں۔ بھارت کی خوشامد اور آئی ایم کے سامنے حکمرانوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ 

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں کیا کچھ عوام کے لئے کیا گیا وہ بھی سب عیاں ہے مگر جس طرح اس حکومت نے عوام کو آتے ہی زہنی دباﺅ میں مبتلا کر دیا ہے وہ ناقابل برداشت حد تک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی یہ بدقسمتی ہے کہ ابھی تک کسی بھی حکومت نے عوامی مسائل کو ترجیح نہیں دی۔ ملکی ادارے عوام کے لئے کم اور اعلیٰ شخصیات کے لئے زیادہ کام کرتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ایک موثر اپوزیشن ہی حکومت کی غلط پالیسیوں کی کمر توڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمریت کا نعرہ لگا کر پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کرنے والے خود بھی آمریت کی پیداوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت باثر مافیا پر ہاتھ ڈالنے کے بجائے غریب عوام کو مشکلات میں ڈال رہی ہے۔ ن لیگ کی حکومت بھارت کو خطے کا ٹھیکے دار بنانا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 278876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش