0
Tuesday 2 Jul 2013 19:10

آئی ایم ایف کی غلامی سے نکلے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، علامہ ریاض شاہ

آئی ایم ایف کی غلامی سے نکلے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مذہبی جماعتیں اسلام آباد کی بجائے اسلام کو اپنی منزل بنائیں، ملک بدامنی اور بدحالی کی لپیٹ میں ہے، دہشت گردوں کی سرکشی بغاوت کی صورت اختیار کر چکی ہے، سود مال کو گھٹاتا اور صدقہ بڑھاتا ہے، سود کی لعنت سے نجات حاصل کی جائے کیونکہ سود کو اللہ نے اپنے اور رسول اللہ(ص) کے ساتھ جنگ قرار دیا ہے،سود استحصال اور ناانصافی کی بدترین صورت ہے،سود پاکستان کی معیشت کو تباہ اور لاکھوں لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی سے نکلے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، 1947ء میں قوم تھی اور ملک نہیں تھا لیکن آج ملک ہے اور قوم نہیں ، پاکستان بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، پاکستان میں اقتصادیات سے اخلاقیات تک سب تباہ ہو چکا ہے۔ اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے اخلاقی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، نفرت کی دیواریں گرا کر اخوت کے مینار تعمیر کرنا ہوں گے اور عداوتوں کی فصلیں کاٹ کر محبتوں کے پھول اگانا ہوں گے، ملک کو صلح جوئی، امن و سکون، مفاہمت اور رواداری کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 278958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش