0
Tuesday 2 Jul 2013 21:10

سکیورٹی خدشات، لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہرحساس قرار

سکیورٹی خدشات، لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہرحساس قرار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے کوئٹہ اور پشاور میں حالیہ دہشت گردی کے ناخوشگوار واقعات کے تناظر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سامنے لائے گئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی محکمہ داخلہ نے لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں کو حساس قرار دیتے ہوئے سرکاری املاک، اہم سیاسی و دینی شخصیات، سرکاری ٹرانسپورٹ، غیرمسلموں کی عبادت گاہوں کی سیکورٹی انتظامات کو روزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کرنے، تھانوں کی سطح پر سرپرائز چیکنگ اور گشت کے معاملات کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

لاہور پولیس نے احکامات ملنے کے بعد شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جس میں درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ لاہور سے پکڑے جانیوالوں میں افغانی باشندے بھی شامل ہیں جبکہ سی سی پی او نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام مزید بہتر بنایا جائے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع کے بعد پولیس چوکس ہے اور شہر میں گشت بھی معمول سے بڑھا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 278991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش