0
Wednesday 3 Jul 2013 00:24

خیبر پختونخواہ میں مسائل حل نہ کرسکے تو وقت سے پہلے حکومت چھوڑ دینگے، عمران خان

خیبر پختونخواہ میں مسائل حل نہ کرسکے تو وقت سے پہلے حکومت چھوڑ دینگے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر خیبر پختونخوا میں اُن کی حکومت مسائل حل نہ کر سکی تو وہ وقت سے پہلے ہی حکومت چھوڑ دیں گے۔ دنیا نیوز کے پروگرام Dunya at eight with malik میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ اُن کی بیماری کے دوران جنرل کیانی نے ٹیلی فون پر اور وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ دہشت گردی سے چھٹکارا پانے کے لئے سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں جلسے کے دوران جب وہ گرے تو پہلے انہیں بہت غصہ آیا لیکن بعد میں آرام سے سوچا تو اس نتیجے پر پہنچا کہ جو کچھ ہوا اسی میں اللہ تعالیٰ کی رضا ہے۔
خبر کا کوڈ : 279035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش