0
Wednesday 3 Jul 2013 09:31

حکمرانوں کی اقتدار کی ہوس نے ملک کو خطرات میں دھکیلا، غلام قادر

حکمرانوں کی اقتدار کی ہوس نے ملک کو خطرات میں دھکیلا، غلام قادر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادر نے دور وادی نیلم کے اختتام پر چنار پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں ہماری حکومت کو 14 سال کے بحران س نبردآزما ہونا پڑ رہا ہے۔ بجلی کی نئی جنریشن نہ پیدا کرنے اور بجلی کی کھپت میں اضافہ کی وجہ سے پاکستان لوڈشیڈنگ کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے۔ معاشی مسائل اور دہشت گردی نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ آمر حکمرانوں کی ہوس اقتدار نے ملک کو خطرات اور بحرانوں کی بھینٹ چڑھایا۔ مسلم لیگ (ن) کو پاکستان کی عوام نے مینڈیٹ سے نوازا ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، دہشت گردی سے نجات، معاشی خوشحالی ہمارے اہداف ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے قائل ہیں۔ نواز شریف کشمیری النسل ہیں ان سے زیادہ کشمیریوں کا کوئی ہمدرد نہیں ہو سکتا۔ وزیراعظم جلد وادی نیلم کا دورہ کریں گے۔ شاہ غلام قادر نے کہاکہ وادی نیلم کو ماضی میں سیاستدانوں نے اپنی سیاست کو بچانے اور وسائل کی لوٹ مار کے لیے پسماندہ رکھا۔ وادی نیلم کے 70 فیصد علاقے بجلی، سڑک، ٹیلی فون، صحت، مواصلات کی سہولت سے محروم ہیں۔ عوام کے مسائل پر سیاست کی جاتی رہی لیکن غریب عوام کی بھلائی کے لیے کسی نے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ 

جنرل سیکرٹری پی ایم ایل آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جلد انتخابات ہوں گے۔ وادی نیلم سے 50 ہزار سے زائد ووٹ لینا ان کا ٹارگٹ ہے۔ مسلم لیگ (ن) میں مثبت اور تعمیری سوچ رکھنے والوں کے لیے دوازے کھلے ہیں، ہم کسی سے کوئی انتقامی کاروائی نہیں کریں گے، لیکن حکومتی مظالم کے شکار عوام کو انصاف کی فراہمی، میرٹ کی پامالی، کرپشن، اقرباء پروری اور کمیشن مافیا کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 279088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش