QR CodeQR Code

ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کیخلاف ہیں، فوری بند کئے جائیں، دفتر خارجہ

3 Jul 2013 12:41

اسلام ٹائمز: ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں امریکی ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے انسانی حقوق کی کُھلم کُھلا خلاف ورزی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اپنے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملوں پر امریکہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حدود میں ڈرون حملے بند کئے جائیں۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں امریکی ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے انسانی حقوق کی کُھلم کُھلا خلاف ورزی ہیں۔ امریکی ڈرون حملوں میں بے گناہ شہری مارے جاتے ہیں۔ ان ڈرون حملوں سے خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا امریکہ سے احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں، جس سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 279166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/279166/ڈرون-حملے-پاکستان-کی-خود-مختاری-اور-سالمیت-کیخلاف-ہیں-فوری-بند-کئے-جائیں-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org