0
Wednesday 3 Jul 2013 18:09

سعودی عرب نواز شریف کے لئے نرم گوشہ رکھتا ہے، علامہ طاہر اشرفی

سعودی عرب نواز شریف کے لئے نرم گوشہ رکھتا ہے، علامہ طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودیہ نے سب سے پہلے اپنے شہریوں کے کوٹہ میں 50 فیصد کمی کی اور بعد ازاں باقی ممالک کے حج کوٹہ میں 20 فیصد کمی کی ہے۔ پاکستان کے ساتھ یہ امتیازی سلوک نہیں کیا گیا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کل رات ہی سعودی عرب سے واپس آیا ہوں اور خود سارے مناظر دیکھے ہیں۔ تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے، شاہ عبدالعزیز اور ترکوں کی تعمیرات تک گرا دی گئی ہیں، رمضان المبارک کی آمد پر فوری طور پر پل بنایا جا رہا ہے جس کی تین سطحیں ہوں گی تاکہ لوگ طواف کرسکیں۔ حج کے موقع پر پچیس تیس لاکھ لوگ ہوں گے۔ یہاں مسئلہ ہمارے ٹورز آپریٹرز کو ہے جو اسی آڑ میں کام کر رہے ہیں، ہم اسلامی دنیا میں تنہائی کا شکار ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مجھے ہر دوسرے شخص نے کہا کہ کیا سعودی عرب کے خلاف کوئی مظاہرہ ہوا ہے۔ پاکستان میں لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عمارات بھی نہیں لیں اور ابھی بکنگ کر رہے ہیں۔ وزارت مذہبی امور تفصیل مانگ رہی ہے لیکن ان کو یہ تفصیل نہیں دی گئی۔ انہوں نے سعودی حکومت کی حمایت میں ٹورز آپریٹرز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج خسارے کے باعث نہیں بلکہ منافع سے محرومی کی وجہ سے ہے۔ ابھی تک کسی ٹور آپریٹر نے بلڈنگز نہیں لیں۔ اگر بلڈنگز لی ہیں تو بکنگ کس کی کر رہے ہیں۔ حج اور عمرے کے دوران لوگوں کے ساتھ جو کچھ ہوتا ہے وہ نامناسب ہے۔ سعودی عرب نواز شریف کے لئے نرم گوشہ رکھتا ہے۔ میری ان لوگوں سے گزارش ہے جو حج کر چکے ہیں اس بار دوسروں کو موقع دیں۔ حرم پاک کی توسیع اچھا عمل ہے۔ اس کام میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 279306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش