0
Wednesday 3 Jul 2013 18:56

پنجاب یونیورسٹی اساتذہ پر تشدد کے واقعہ میں ملوث نہیں، جمعیت نے تردید کر دی

پنجاب یونیورسٹی اساتذہ پر تشدد کے واقعہ میں ملوث نہیں، جمعیت نے تردید کر دی
اسلام ٹائمز۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب حافظ نعمان ظفر نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ معزز اساتذہ کرام پر تشدد کے ہر واقعہ کی مذمت کرتی ہے کیو نکہ آج بھی جامعہ کے اندر امن و امان کی ذمہ دار اسلامی جمعیت طلبہ ہے اور اسلامی جمعیت طلبہ کا کوئی بھی کارکن ایسے کسی بھی واقعہ میں ملوث نہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ہمیشہ جھوٹ پر مبنی باتوں کو پھیلاتے ہیں جو کہ ان کے شایان شان نہیں، جامعہ پنجاب کے اندر سیکورٹی کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے جس سے طلبہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، آئے روز غریب طالب علموں کی موٹرسائیکلیں ہاسٹلز سے غائب ہو جاتی ہیں جس پر یونیورسٹی اور پولیس انتظامیہ کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ کسی نہ کسی دائر ے کے اندر چو ریو ں میں ان کا بھی ہاتھ ہے۔

نعمان ظفر نے کہا کہ گزشتہ روز بھی جب ہاسٹل سے ایک طالب علم کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی تو اس نے فوری طور پر یونیورسٹی اور پولیس کو مطلع کیا لیکن تین گھنٹے گزر جانے کے باوجود کوئی عہدیدار موقع پر نہ پہنچا جس سے طلبہ میں شدید اشتعال پیدا ہوا جو بعد میں عام طلبہ اور انتظامیہ میں جھگڑ ے کا موجب بنا، گزشتہ تین سالوں میں انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے معصوم طالب علموں کی سینکڑوں موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں اور سیکورٹی کے لئے کوئی اقدامات آج تک نہیں کئے گئے انتظامیہ کا یہ غفلت والا رویہ اور مجرمانہ خاموشی طلبہ کے اشتعال کو مزید ہوا دینے کا باعث بن رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 279315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش