0
Wednesday 3 Jul 2013 19:24

کوئٹہ، پشاور بم دھماکے استعمار کی سازش اور حکومت کی کھلی ناکامی ہے، متحدہ علماء محاذ

کوئٹہ، پشاور بم دھماکے استعمار کی سازش اور حکومت کی کھلی ناکامی ہے، متحدہ علماء محاذ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور سیاسی و سماجی زعماء نے کوئٹہ، میران شاہ اور پشاور بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام و ملک کے خلاف استعمار کی سازش اور حکومت کی کھلی ناکامی قرار دیا ہے۔ مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال کراچی میں بانی و سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر چیئرمین مفتی محمد اسلم نعیمی کے زیرصدارت منعقدہ ہنگامی اجلاس میں شریک مذہبی و سیاسی زعماء علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا انتظار الحق تھانوی، علامہ عبداللہ غازی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، اسرار عباسی، محمد اسلم خٹک، انور شاہ کشمیری، محمد شاہد صابری، محمد شکیل قاسمی، سید جمیل شاہ، علامہ غلام مصطفےٰ رحمانی و دیگر نے کہا کہ کوئٹہ میں مسلسل ایک مکتب فکر کے لوگوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جو کہ ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے تاہم ماضی کی طرح اب بھی اس سازش کو اعتدال پسند، صلح جو علماء کرام اور محب وطن عوام اپنے صبر و تحمل اور اتحاد و وحدت سے ناکام بنا دیںگے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث اب تک دیوبندی، بریلوی، شیعہ اور اہلحدیث مکاتب فکر کے متعدد جلیل القدر علماء دہشت گردی کا شکار ہو چکے ہیں جن کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں حکومت تاحال ناکام رہی ہے۔ ہم سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 279326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش