QR CodeQR Code

اہلسنت کی 30 جماعتوں نے دہشتگردی کیخلاف فتویٰ کی حمایت کر دی

3 Jul 2013 19:49

اسلام ٹائمز: قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سنی اتحاد کونسل کے امن فارمولے پر عمل کرے اور تمام مکاتب فکر کے سنجیدہ علماء خودکش حملوں کے خلاف فتوے کی تائید کریں، تاکہ بہتے خون کو روکا جاسکے اور ملک میں امن قائم کیا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ 30 اہلسنّت جماعتوں نے سنی اتحاد کونسل کے  34 نکاتی امن فارمولے اور خودکش حملوں کے خلاف اجتماعی فتویٰ کی تائید و حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ سنی راہنماؤں نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو ٹیلیفون کرکے امن فارمولے اور فتویٰ کی تعریف کی ہے اور دہشت گردی کے خلاف سنی اتحاد کونسل کے جرأت مندانہ مؤقف کی تعریف کی ہے۔ 30 اہلسنّت جماعتوں کے قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سنی اتحاد کونسل کے امن فارمولے پر عمل کرے اور تمام مکاتب فکر کے سنجیدہ علماء خودکش حملوں کے خلاف فتوے کی تائید کریں, تاکہ بہتے خون کو روکا جاسکے اور ملک میں امن قائم کیا جاسکے۔

تائید کا اعلان کرنے والی جماعتوں میں مرکزی جمعیت علمائے پاکستان، جماعت اہلسنّت، نظامِ مصطفٰی پارٹی، انجمن طلبائے اسلام، تحفظِ ناموسِ رسالت محاذ، اتحاد المشائخ پاکستان، جماعت رضائے مصطفٰی، شیرانِ اسلام، سنی علماء بورڈ، سپاہِ مصطفٰی، مرکزی بزمِ مشتاقانِ رسول، مصطفائی تحریک، مصطفائی جسٹس فورم، مرکزی مجلس چشتیہ، نعیمین ایسوسی ایشن، مجلس علمائے نظامیہ، سنی تنظیم القراء، جانثار، انجمن نوجوانانِ اسلام، پاکستان مسلم فرنٹ، پاکستان فلاح پارٹی، بزمِ سعید، انجمن فدایانِ مصطفٰی، سنی علماء فورم، تحریک فروغِ اسلام، اسلامک ریسرچ کونسل، تنظیم نوائے مسلم، تحریک عوام اہلسنّت، تحریک نفاذِ فقہ حنفیہ، خیرالامم فاؤنڈیشن شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 279330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/279330/اہلسنت-کی-30-جماعتوں-نے-دہشتگردی-کیخلاف-فتوی-حمایت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org