QR CodeQR Code

ہزارہ ٹاﺅن دھماکہ، کوئٹہ میں نجی ہسپتال پر پولیس کا چھاپہ، 2 زخمیوں سمیت 6 گرفتار

4 Jul 2013 13:25

اسلام ٹائمز: ڈی آئی جی آپریشنز کوئٹہ نے بتایا کہ پاک افغان سرحد سے ایک گاڑی میں دھماکہ خیز مواد کوئٹہ لایا جا رہا تھا کہ دھماکہ ہوگیا، جس میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو انکے رشتے دار نجی ہسپتال لیکر آئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پولیس نے زرغون روڈ پر نجی ہسپتال میں چھاپہ مار کر ہزارہ ٹاﺅن دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہ میں 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے ہزارہ ٹاﺅن دھماکے کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ گرفتار افراد میں نجی ہسپتال میں زیر علاج دو زخمی بھی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کوئٹہ نے بتایا کہ پاک افغان سرحد سے ایک گاڑی میں دھماکہ خیز مواد کوئٹہ لایا جا رہا تھا کہ دھماکہ ہوگیا جس میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو انکے رشتے دار نجی ہسپتال لیکر آئے تھے۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو زخمی اور ان کے چار رشتہ دار گرفتار کر لئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 279538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/279538/ہزارہ-ٹاﺅن-دھماکہ-کوئٹہ-میں-نجی-ہسپتال-پر-پولیس-کا-چھاپہ-2-زخمیوں-سمیت-6-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org