0
Thursday 4 Jul 2013 13:33

قائم مقام صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی سانحہ کوئٹہ کی سخت مذمت

قائم مقام صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی سانحہ کوئٹہ کی سخت مذمت
اسلام ٹائمز۔ میر نوید جان بلوچ قائم مقام صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت نے سانحہ کوئٹہ جس میں 30 بے گناہ لوگوں کی شہادت پیش آئی، کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے بیان کہ جس میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس بیان کی تائید کرتے ہوئے قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال پر قابو پانے سے صوبے میں موجودہ قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لئے بھرپور موقعوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ قائمقام صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی نے بلوچستان کی معیشت کی بحالی کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ایک تفصیلی منصوبہ پیش کیا ہے۔ جس میں کان کنی، زراعت، ماہی گیری، مویشیوں کا کاروبار اور علاقائی تجارت پر زور دیا گیا ہے۔
 
میر نوید جان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ دونوں ایران اور افغانستان کی سرحدیں ملتی ہے لہذا ان دونوں ملکوں کے ساتھ باڈر تجارت میں بہتری حاصل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے پاس وسیع و عریض زمین موجود ہے جبکہ اسکی آبادی بہت کم ہے لہذا زراعت کے لئے بھرپور مواقع موجود ہیں جن کے لئے چھوٹے ڈیم بنانے کی ضرورت ہے۔ میر نوید جان بلوچ نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ کے سلسلے میں چین کے ساتھ حالیہ پیش رفت خو ش آئند ہے۔ مگر اس منصوبہ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے صوبے میں امن و امان استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں نوید جان بلوچ نے کہا کہ حکومت کو دہشت گردی میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے اور مستقبل میں ایسے واقعات کو ہونے سے روکنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 279543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش