0
Thursday 4 Jul 2013 16:56

ایجنسیاں خود کو عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتیں،پشاور ہائی کورٹ

ایجنسیاں خود کو عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتیں،پشاور ہائی کورٹ
 اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ ایجنسیاں خود کو عدلیہ سے بالاتر سمجھتی ہیں،انہوں نے یہ ریمارکس پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیتے ہو ئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ حساس اداروں کے حکام کو عدالت کے سامنے پیش کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ایجنسیاں خود کو عدلیہ سے بالاتر سمجھتی ہیں اس لئے وہ خود کو عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ حساس نوعیت کے کیسز میں فیصلہ کیا جا ئے.
خبر کا کوڈ : 279609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش