0
Thursday 4 Jul 2013 20:30

لاہور میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، 100 مشکوک افراد گرفتار

لاہور میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، 100 مشکوک افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 100 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سی سی پی او لاہور چودھری شفیق احمد کی ہدایت پر لاہور پولیس نے دہشت گر دی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، آج پولیس نے لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کو حراست میں لے کر انھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس افسروں کے مطابق سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 279677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش