0
Friday 5 Jul 2013 14:42

شیعہ علماء کونسل اسکردو نےاپنے اجلاس میں حکومت سے تحفظ کا مطالبہ کردیا

شیعہ علماء کونسل اسکردو نےاپنے اجلاس میں حکومت سے تحفظ کا مطالبہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن مسجد علی ابن ابی طالب میں دہشت گردی کے قیامت خیز واقعے میں شہید ہونے والے شہداء کے ایصال ثواب، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متعلقہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیلئے شیعہ علماء کونسل ضلع اسکردو کے صدر علامہ شیخ فدا حسن صاحب عبادی کی صدارت میں ہوا، جس میں اسکردو شہر کی علمی، سماجی اور دردمند شخصیات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء اجلاس نے شدت سے یہ محسوس کیا کہ ملک کے طول و عرض میں دہشت گردی کے خونین واقعات کے سبب تیزی کے ساتھ جو اتلافِ جان و مال ہو رہا ہے وہ ارباب حکومت کے منہ پر طمانچہ اور مادر وطن کو یرغمال بنانے کی ایک مذموم سازش ہے۔ آخر میں شرکائے اجلاس نے حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ لوگوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے اور دہشت گردوں کو لگام دینے میں اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھائے، شہدائے کوئٹہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور مجروحین کی جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ ساتھ یہ اجلاس برخواست ہوا۔
خبر کا کوڈ : 279693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش