QR CodeQR Code

عسکریت اور شدت پسندی آمریت کی کوکھ سے جنم لیتی ہیں، صدر زرداری

4 Jul 2013 23:57

اسلام ٹائمز: ایوان صدر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پانچ جولائی 1977ء ہمیں ایک آمر کے اُس اقدام کی یاد دلاتا ہے جس نے اپنی بقاء کی خاطر مذہبی انتہاء پسندی، شدت پسندی اور کرائے کے جہاد کو فروغ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آمر کیخلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ عوامی خواہشات کا مظہر ہے، آمریت کے مقابلے میں اب جمہوریت مستحکم ہے۔ ایوان صدر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ 36 سال قبل 5 جولائی کو آمر نے جمہوری حکومت پر شب خون مارا، مذہب کو استعمال کیا گیا اور آئین کو تباہ کرکے ریاستی اداروں کو نقصان پہنچایا گیا، یہ اقدام ملک کی سیاسی اور معاشی تباہی کا باعث بنا۔ صدر زرداری نے کہا کہ پانچ جولائی 1977ء ہمیں ایک آمر کے اُس اقدام کی یاد دلاتا ہے جس نے اپنی بقاء کی خاطر مذہبی انتہاء پسندی، شدت پسندی اور کرائے کے جہاد کو فروغ دیا، آج بھی دہشت گردی اسی ایجنڈے کے حصے کے طور پر جاری ہے۔ صدر نے کہا کہ ہمیں واضح طور پر سمجھنا ہوگا کہ عسکریت اور شدت پسندی آمریت کی کوکھ سے جنم لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت پاکستان میں اپنی جڑیں مضبوط کر رہی ہے، عوامی مسائل جمہوری حکومتیں ہی حل کرسکتی ہیں۔ ملکی وقار اور استحکام جمہوریت میں ہی پروان چڑھا کرتے ہیں۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ عوام جاگ چکے ہیں اور آمریت کے منفی اثرات جانتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 279723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/279723/عسکریت-اور-شدت-پسندی-آمریت-کی-کوکھ-سے-جنم-لیتی-ہیں-صدر-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org