QR CodeQR Code

پاکستان میں استحکام کیلئے ناٹو حکمت عملی خوش آئند ہے،سعودی وزیر خارجہ

10 Apr 2009 12:27

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں استحکام کے لیے ناٹو سربراہ کانفرنس کی حکمت عملی کا خیر مقدم کرتا ہے اور افغانستان میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے سماجی بہبود کے لیے ناٹو کے پروگرام کو قدر کی نگاہ


جدہ (آن لائن)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں استحکام کے لیے ناٹو سربراہ کانفرنس کی حکمت عملی کا خیر مقدم کرتا ہے اور افغانستان میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے سماجی بہبود کے لیے ناٹو کے پروگرام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ وہ سعودی دارالحکومت ریاض میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت ملکی آئین کو تسلیم کرتے ہوئے امن بقائے باہمی میں دلچسپی رکھنے والے تمام فریقوں کے ساتھ مصالحت کا اہتمام ‘ عدم تشدد کے اصولوں کی پابندی اور تمام گروپوں کو سیاسی عمل میں شامل کرنے کا مشن اپنائے۔ شہزادہ سعود الفیصل نے کہا کہ افغانستان کی دفاعی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے غیرملکی افواج ضرورت کی تکمیل تک موجود رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے 2 خودمختار ریاستوں کے قیام پر مبنی عالمی امن فارمولے کو نظر انداز کر دیا ہے‘ اسرائیل کی نئی حکومت نے جو موقف اختیار کیا ہے اس کی وجہ سے امن عمل زیرو پوائنٹ پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب مجوزہ امن منصوبہ واپس لے سکتے ہیں‘اسرائیل کو عرب علاقوں میں بستیوں کی تعمیر بند کرنا ہوگی اور سلامتی کونس کی قرارداد 1860ءکی پابندی کرنا ہوگی۔




خبر کا کوڈ: 2798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/2798/پاکستان-میں-استحکام-کیلئے-ناٹو-حکمت-عملی-خوش-آئند-ہے-سعودی-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org