0
Friday 5 Jul 2013 11:05
جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خود سعودی عرب ہے

شاہ عبداللہ کی جانب سے مصر میں فوجی بغاوت کی حمایت کھلی منافقت ہے، محمد مرسی

شاہ عبداللہ کی جانب سے مصر میں فوجی بغاوت کی حمایت کھلی منافقت ہے، محمد مرسی
اسلام ٹائمز۔ ایک عرب ویب سائٹ کے مطابق مصر کے معزول صدر محمد مرسی نے فوجی بغاوت کی حمایت کرنے پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ پر کڑی تنقید کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اپنی معزولی کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے محمد مرسی نے مصر میں فوجی بغاوت کی حمایت کئے جانے پر بعض عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کو ہدف تنقید بنایا اور شاہ عبداللہ کے اس اقدام کو منافقت سے تعبیر کیا۔ انہوں کہا کہ اس پورے خطے میں جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خود سعودی عرب ہے جو نہیں چاہتا کہ کسی بھی عرب ملک میں آزاد خود مختار اور حقیقی جمہوریت قائم ہو۔ سعودی شاہ عبداللہ نے مصر کے عبوری حکمراں عدلی منصوری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کو نازک وقت میں نگراں حکمراں مقرر کیا گیا ہے۔ معزول صدر محمد مرسی نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے مصر میں فوجی بغاوت کی حمایت اور باغی حکومت کے سربراہ کو مبارکباد کا پیغام سعودی حکومت کو مہنگا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 279803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش