0
Friday 5 Jul 2013 23:44

بھوجا طیارے حادثے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا گیا

بھوجا طیارے حادثے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھوجا طیارہ حادثے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق، جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ ہونگے۔ کیپٹن (ر) عثمان یونس رکن جبکہ ایڈیشنل سیشن جج پرویز قادر میمن سیکرٹری ہونگے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن پتہ لگائے کہ کیا بھوجا ائیر لائن کو لائسنس قوانین کے مطابق دیا گیا؟ کیا طیارے کا کاک پٹ اسٹاف پیشہ ورانہ قابلیت اور تجربہ رکھتا تھا؟۔ 24 گھنٹے تک سی ڈی اے کی تحویل میں رہنے والا بلیک باکس ٹمپر ہوا یا نہیں؟۔ تحریری فیصلے کے مطابق، جوڈیشل کمیشن اس بات کا بھی جائزہ لے گا کہ جس کمپنی سے طیارہ خریدا گیا کیا وہ اسے گراؤنڈ کر چکی تھی یا نہیں؟، سول ایوی ایشن، سی ڈی اے، ائیر فورس، طیارہ ساز کمپنی کی تحقیقات کا نتیجہ کیا رہا؟۔

تحریری فیصلے میں کمیشن کو ذمہ داروں کا تعین اور آئندہ حادثات سے بچنے کیلئے سفارشات بھی پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کمیشن کے پاس کسی بھی متعلقہ شخص کو بلانے کا اختیار اور طاقت ہو گی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، کمیشن کے اجلاس کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ عدالتی حکم میں جوڈیشل کمیشن کو 3 ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمیشن کی تشکیل کیلئے 60 لاکھ روپے بھوجا ائیرلائن کمپنی کو ادا کرنا ہوں گے۔ حادثہ بیس اپریل دوہزار بارہ کو پیش آیا تھا جس میں عملے کے چھ اہلکار سمیت 127 افراد جان بحق ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 280044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش