QR CodeQR Code

سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف قرارداد کی منظوری ایک تاریخی غلطی ہے، ایران

10 Jun 2010 11:56

اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے ایران پر پابندیوں کی قرارداد کی منظوری کو سلامتی کونسل کی تاریخی غلطی قرار دیا۔


اسلام ٹائمز – العالم نیوز چینل کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے محمد خزاعی نے ایران کے خلاف پابندیوں کی قرارد کی منظوری کو سلامتی کونسل کی تاریخی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم آج بھی بڑی طاقتوں کے قبضے پر مبنی ناعادلانہ اور تبعیض آمیز بین الاقوامی نظام کا شکار ہیں۔
محمد خزاعی ایران پر پابندیوں کی قرارداد کی منظوری کے بعد سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن ایسا آئے گا جب سلامتی کونسل کی طرف سے بے حد و حساب اور افسوسناک طور پر دوہرے معیار کے اپنائے جانے کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن سلامتی کونسل کی کچھ ممبر طاقتوں کو اپنے غلط رویے سے متعلق عالمی رائے عامہ کے سوالات کا جواب دینا ہو گا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بدھ کے دن سلامتی کونسل نے امریکا، برطانیہ اور فرانس کے دباو کے تحت ایران پر پابندیوں کی قرارداد کی منظوری دی۔ برازیل اور ترکی نے اس قرارداد کے خلاف جبکہ لبنان نے بے طرفی کا ووٹ دیا۔


خبر کا کوڈ: 28011

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/28011/سلامتی-کونسل-میں-ایران-کے-خلاف-قرارداد-کی-منظوری-ایک-تاریخی-غلطی-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org