0
Saturday 6 Jul 2013 10:49

آزاد خطہ کی خوشحالی اولین ترجیح ہے، چوہدری عبدالمجید

آزاد خطہ کی خوشحالی اولین ترجیح ہے، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کی تعمیرو ترقی اور فلاح و بہبود عوامی حکومت کا ایجنڈا ہے۔ بیرون ممالک سے آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی اور خوشحالی بین الاقوامی فلاحی تنظیموں، این جی اوز اور سرماکہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات و مراعات ون ونڈو کے تحت مہیا کریں گے۔ گلوبل کیئر فائونڈیشن آف کینیڈا کے تعاون سے صحت کے شعبہ میں 30 ارب روپے کے پراجیکٹ سے آزاد کشمیر میں انٹرنشینل سٹینڈرڈ کے ہسپتالوں کی تعمیر آزاد کشمیر میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں ایک بڑا بریک تھرو ہو گا۔ اس پراجیکٹ کے تحت میرپور میں 500 بستروں کا انٹرنیشنل اسٹینڈر کا جدید ہسپتال، ڈینٹل کالج، میڈیکل کالج، ہاسٹل اور نرسنگ سکول تعمیر کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیراعظم ہائوس میں گلوبال کیئر فائونڈیشن آف کینیڈا کی چیئرمین پرسن ڈاکٹر فرح دیبہ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

اس سے قبل میرپور میں ادارہ ترقیات کے دورہ پر افسران سے کہا کہ حکومت ادارہ ترقیات کو قواعد و ضوابط کے مطابق سی ڈی اے اور کے ڈی اے کی طرز پر جدید ادارہ بنائے گی تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔ ایم ڈی اے کو ایمپلائز ایکسچینج نہیں بننے دیں گے۔ ادارہ کی طرف سے عوامی معاملات کے حل میں کسی سستی اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ میونسپل کارپوریشن پلازوں کی تعمیر کو ریگولائز کرے اس میں کسی کی پسند ناپسند کا عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کا خاتمہ کرے گے اس معاملہ میں کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 280124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش