0
Saturday 6 Jul 2013 19:49
نون لیگ اپنا نام کشکول لیگ رکھ لے

پاکستانی وزیراعظم امریکہ کے جاسوس طیارے مار گرانے کا حکم دیں،صاحبزادہ حامدرضا

پاکستانی وزیراعظم امریکہ کے جاسوس طیارے مار گرانے کا حکم دیں،صاحبزادہ حامدرضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ افغانی طالبان حقیقی اور پاکستانی طالبان جعلی مجاہد ہیں، افغانی طالبان وطن کے لیے اور پاکستانی طالبان وطن سے لڑ رہے ہیں، مسلم حکمران مصر میں فوجی بغاوت کی مذمت کریں، مصر کے منتخب صدر مرسی کو اسرائیل سے تعلق توڑنے کی سزا دی جا رہی ہے، امریکہ کو مسلم ممالک میں کٹھ پتلی حکمران وارا کھاتے ہیں، امریکہ نے ہمیشہ اسلامی ممالک میں آمروں کی سرپرستی کی ہے، ملک بیروزگاری کے زلزلے اور مہنگائی کے سونامی کی لپیٹ میں ہے، آئی ایم ایف کو معاشی قبلہ نہ بنایا جائے، قوم پانچ سال تیر سے چھلنی ہونے کے بعد اب بھوکے شیر کے رحم و کرم پر ہے، اب صرف سانس لینے پر ٹیکس لگانا باقی رہ گیا ہے، حکومت نے تنخواہ دار طبقے کا کچومر نکال دیا ہے، کشکول توڑنے کے دعویداروں نے دونوں ہاتھوں میں کشکول پکڑ لئے ہیں، اب ن لیگ اپنا نام کشکول لیگ رکھ لے، حکمران قرضے لینے کی بجائے اپنے اثاثے پاکستان لائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ مسلسل پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، پاکستانی وزیراعظم امریکہ کے جاسوس طیارے مار گرانے کا حکم دیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والے بھٹکے ہوئے لوگ ہیں، خودکش حملوں سے پاکستان کو نقصان اور امریکہ کو فائدہ ہو رہا ہے، دہشت گردوں کے حامیوں اور سرپرستوں پر بھی ہاتھ ڈالنا ہو گا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ رمضان المبارک شروع ہونے سے پہلے ہی اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے یقینی اقدامات کئے جائیں۔ حکمرانوں نے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا ہے۔ اچھی قیادت مل جائے تو پاکستان قرض لینے نہیں دینے والا ملک بن جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 280307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش