QR CodeQR Code

ضمنی انتخابات، این اے 48 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری

7 Jul 2013 00:42

اسلام ٹائمز: گیارہ مئی کے انتخابات میں اس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار جاوید ہاشمی کامیاب ہوئے تھے، جنہوں نے ملتان کی نشست برقرار رکھ کر اسلام آباد کی سیٹ خالی کر دی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 48 اسلام آباد پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جعع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ این اے 48 اسلام آباد میں ضمنی انتخابات کیلئے دوسرے روز پانچ امیدواروں نے ریٹرنگ افسر کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے، مسلم لیگ ن کے سجاد افضل چیمہ اور فیصل ہمدانی، پیپلز پارٹی کے فیصل سخی بٹ، جماعت اسلامی کے میاں محمد اسلم اور دو آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے، کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ نو جولائی ہے۔ گیارہ مئی کے انتخابات میں اس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار جاوید ہاشمی کامیاب ہوئے تھے، جنہوں نے ملتان کی نشست برقرار رکھ کر اسلام آباد کی سیٹ خالی کر دی تھی، واضح رہے کہ ملک بھر میں ضمنی انتخابات بائیس اگست کو ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 280380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/280380/ضمنی-انتخابات-این-اے-48-کیلئے-کاغذات-نامزدگی-جمع-کرنے-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org