0
Sunday 7 Jul 2013 06:36

ںماز تراویح و دیگر مذہبی اجتماعات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے، اے این آئی کراچی

ںماز تراویح و دیگر مذہبی اجتماعات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے، اے این آئی کراچی
اسلام ٹائمز۔ انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کراچی سٹی نے رمضان المبارک شیڈول جاری کر دیا۔ اے این آئی کراچی کے زیر اہتمام چاند رات رمضان المبارک سے 4 رمضان المبارک تک ڈائمنڈ پیلس بالمقابل یوسف پلازہ ایف بی ایریا میں 19 واں سالانہ 5 روزہ نمازِ تراویح میں ختم القرآن، 10 رمضان المبارک کو یوم باب الاسلام، 17 رمضان المبارک کو یوم شہدائے بدر، 20 رمضان المبارک کو عید امدادی پروگرام برائے مستحقین، 21 رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علی ﴿ع﴾، 27 رمضان المبارک کو جشن نزول قرآن پاک اور جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس اور دعائے امن و اخوت کے طور پر منایا جائے گا۔ جبکہ 2 شوال المکرم کو ”عید کی شام صاحبزادہ فضل کریم کے نام“ کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ 

انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کراچی سٹی کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت احترام رمضان آرڈیننس جاری کرے اور رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز سخت ترین کارروائی عمل میں لائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ماہ صیام کے احترام اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کی جائے۔ شہر کراچی میں ہونے والے نماز تراویح و دیگر مذہبی اجتماعات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 280405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش