0
Sunday 7 Jul 2013 15:09

سنی اتحاد کونسل کا طالبان مخالف سخت موقف جے یو پی سے اتحاد میں رکاوٹ ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

سنی اتحاد کونسل کا طالبان مخالف سخت موقف جے یو پی سے اتحاد میں رکاوٹ ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل سے جے یو پی کے اتحاد کے سلسلہ میں مذاکرات جاری ہیں۔ اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ سنی اتحاد کونسل کا یہ سخت موقف ہے کہ طالبان کے ساتھ طاقت سے نمٹا جائے اور ان کے خلاف آپریشن کرکے انہیں کچل دیا جائے۔ صاحبزادہ زبیر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جے یو پی کا موقف یہ ہے کہ امریکہ جیسی سپر پاور اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر طالبان کے خلاف پوری طاقت استعمال کرنے کے بعد بھی ناکام رہی اور اب مذاکرات پر آگئی ہے۔ لہذا ہمارا موقف یہ ہے کہ طالبان کا مسئلہ طاقت کے بجائے مذاکرات سے حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ اصولی اختلاف موجود ہے دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد یا مشترکہ جدوجہد کی کوئی بات آگے نہیں بڑھ سکتی۔
خبر کا کوڈ : 280513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش