QR CodeQR Code

بولان میں نیٹو کنٹینر نذر آتش

7 Jul 2013 19:23

اسلام ٹائمز: بلوچستان کے ضلع بولان میں اتوار کے روز نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک نیٹو کنٹینر کو آگ لگادی۔


اسلام ٹائمز۔ ایک لیویز افسر فتح محمد نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ کرنے والے 2 افراد نے دھادر کے علاقے میں کنٹینر کو نشانہ بنایا۔ حملے کے باعث کنٹینر کو رکنا پڑا جسکے بعد شدت پسندوں نے اس پر آگ لگادی اور فرار ہوگئے۔

لیویز اور پولیس حکام موقع واردات پر پہنچ چکے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ محمد کے مطابق حملے میں کنٹینر کا ڈرائیور محفوظ رہا۔


خبر کا کوڈ: 280558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/280558/بولان-میں-نیٹو-کنٹینر-نذر-آتش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org