QR CodeQR Code

پشاور، حساس اداروں کی کارروائی، 2 مشکوک افراد گرفتار

8 Jul 2013 00:09

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے لاہوری گیٹ میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر حساس ادارے کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا۔ عینی شاہدین کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے لاہوری گیٹ میں حساس اداروں کی کارروائی کے دوران دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے لاہوری گیٹ میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر حساس ادارے کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا۔ عینی شاہدین کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ کارروائی کے دوران علاقہ میں غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ اس موقع پر میڈیا کو کارروائی سے دور رکھا گیا۔ دو گھنٹوں پر محیط آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم آخری اطلاعات آنے تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ گرفتار ہونے والے افراد کون ہیں۔


خبر کا کوڈ: 280655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/280655/پشاور-حساس-اداروں-کی-کارروائی-2-مشکوک-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org