0
Monday 8 Jul 2013 23:42

علامہ ساجد نقوی ملی یکجہتی کونسل کو فعال کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، ہم شمولیت کا فیصلہ مشاورت کے بعد کرینگے، ابو الخیر زبیر

علامہ ساجد نقوی ملی یکجہتی کونسل کو فعال کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، ہم شمولیت کا فیصلہ مشاورت کے بعد کرینگے، ابو الخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے باہر کی سیاسی جماعتوں کے بغیر سکیورٹی کے مسئلے پر بلائی جانیوالی حکومتی کانفرنس بےنتیجہ رہے گی۔ علامہ ساجد نقوی ملی یکجہتی کونسل کو فعال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ہم اس میں شمولیت کیلئے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی مین جڑ دس سال سے موجود گورنر عشرت العباد ہے۔ ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور وارداتوں کے بعد گورنر ہائوس میں پناہ لے لیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں کے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت سے امید تھی کہ وہ کراچی میں قیام امن کیلئے بولڈ اسٹپ لے گی اور میاں نواز شریف وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد کراچی اور پورے سندھ میں بدامنی کے ذمہ دار ایم کیو ایم کے گورنر عشرت العباد کو تبدیل کر دیں گے لیکن ایسا نہ ہونے سے مایوسی ہوئی۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے نواز شریف کراچی کو پاکستان کا حصہ ہی نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بقول اگر ڈرون حملے روکنا وفاق اور مرکز کا کام ہے تو نیٹو سپلائی تو صوبہ خیبر پختونخوا کے راستے ہو رہی ہے پوری قوم اس سپلائی کو بند کرنے پر متفق ہے عمران خان اسے بند کیوں نہیں کرتے۔
خبر کا کوڈ : 280986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش