0
Saturday 12 Jun 2010 07:01

فریڈم فلوٹیلا حملہ،اسرائیل کو معافی مانگنا ہو گی،ترکی

فریڈم فلوٹیلا حملہ،اسرائیل کو معافی مانگنا ہو گی،ترکی
استنبول:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق ترک صدر عبداللہ گل نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی تلافی کے طور پر معافی کے ساتھ ساتھ ہرجانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔فرانس کے اخبار کو انٹرویو میں ترک صدر نے کہا کہ اگر اسرائیل نے کشیدگی میں کمی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا تو ترکی تل ابیب سے سفارتی تعلقات بھی ختم کر سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ غزہ کیلئے امداد لے جانے والے جہاز پر اسرائیلی حملہ جرم ہے،جو کہ ایک خود مختار ریاست کے بجائے القاعدہ کی طرح کیا گیا۔عبداللہ گل نے کہا کہ کسی بھی قسم کی تلافی تک واقعہ کو بھلانا یا معاف کرنا ان کیلئے ناممکن ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل کو سب سے پہلے معافی مانگنا ہو گی اور اس کے بعد ہرجانہ ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ واقعہ کی آزادنہ تحقیقات اور غزہ کے محاصرے کے خاتمے پر غور کیا جائے۔
دوسری جانب اسرائیل اور امریکا فریڈم فلوٹیلا حملے کی تحقیقاتی کمیٹی کی نوعیت اور طریقہ کار پر متفق ہو گئے ہیں۔اسرائیلی ٹی وی کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ سپریم کورٹ کا سابق جج ہو گا،جبکہ ماورائے عدالت قتل پر خصوصی رپورٹ مرتب کرنے والے اقوام متحدہ کے نمائندہ فلپ ایلسٹون نے کہا کہ اسرائیل کو کسی بھی قسم کی تحقیقات حقیقی انداز میں کرنا ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 28112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش