QR CodeQR Code

جسٹس مقبول باقر پر حملے کے بعد سندھ حکومت نے ججز کی سیکیورٹی کی منظوری دے دی

9 Jul 2013 13:00

اسلام ٹائمز: فیصلے کے مطابق ججز کی سکیورٹی کیلئے 25 بلٹ پروف گاڑیاں تعینات کی جائیں گی جبکہ سیکورٹی پر تعینات اہلکار دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہیں کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے ججز کی سیکیورٹی کی منظوری دے دے گئی ہے۔ جسٹس مقبول باقر پر حملے کے بعد ججز کی سیکیورٹی کے حوالے سے حکومت نے نئے پلان تشکیل دینے کا عندیہ دیا تھا۔ سیکیورٹی کے حوالے سے سندھ حکومت کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق ججز کی سکیورٹی کے لئے 25 بلٹ پروف گاڑیاں تعینات کی جائیں گی جبکہ سیکورٹی پر تعینات اہلکار دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 281125

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/281125/جسٹس-مقبول-باقر-پر-حملے-کے-بعد-سندھ-حکومت-نے-ججز-کی-سیکیورٹی-منظوری-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org