0
Tuesday 9 Jul 2013 19:23

دہشت گرد پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

دہشت گرد پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت شرعی عدالت کے سود مخالف فیصلے کے خلاف کی گئی حکومتی رٹ واپس لے، سنی اتحاد کونسل ڈرون حملوں کے خلاف ملک بھر میں دستخطی مہم چلائے گی اور لاکھوں افراد سے دستخط کروا کر اقوام متحدہ کو خصوصی یادداشت ارسال کی جائے گی، بیرونی سرمایہ کاری کے لیے امن و امان کی مثالی فضا قائم کرنا ضروری ہے، اس لیے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں اور پناہ گاہوں پر کریک ڈاؤن کیا جائے، اے پی سی کو پاکستان کے محفوظ اور پرامن مستقبل کا ذریعہ بنایا جائے اور اے پی سی میں ملک کے امن و سلامتی کو لاحق اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

رائے صلاح الدین کھرل ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وکلاء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے دہشت گرد پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، بے گناہوں کا خون بہانے والے شیطانی راستے پر چل رہے ہیں اور پاکستان دشمنوں کا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں، حکومت کی مصلحتیں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کی راہ میں حائل ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عالمی سازش کے تحت مصر کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لے، دانش مندی، احتیاط، تدبر اور سیاسی عزم کے ساتھ دہشت گردی پر قابو پانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو دہشت گردوں کو کچلنے کے لیے واضح لائن اختیار کرنا پڑے گی، حکومت ملکی سالمیت اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دہشتستان بن چکا ہے، حکمران بھوک سے بلکتی اور دہشت گردی سے بلبلاتی قوم پر رحم کھائیں۔
خبر کا کوڈ : 281281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش