0
Tuesday 9 Jul 2013 23:52

ترکی، حکومت مخالف احتجاج، فورسز کی کارروائی میں متعدد افراد زخمی

ترکی، حکومت مخالف احتجاج، فورسز کی کارروائی میں متعدد افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ترکی میں عوام نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا ادارے کے مطابق استنبول میں متعدد احتجاجی مظاہرین نے ایک بند پارک میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ مظاہرین نے بھی جوابی ردعمل دکھاتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں پر پتھرائو کیا۔ اس موقع پر متعدد مظاہرین زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 281336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش