QR CodeQR Code

جھنڈا لگانے کی اجازت نہ ملنے پر طالبان نے دوحہ میں اپنا دفتر بند کر دیا

9 Jul 2013 22:51

اسلام ٹائمز: تقریباً ایک ماہ قبل طالبان کی جانب سے قطر کے شہر دوحہ میں دفتر کھولا گیا تھا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ دفتر کھولنے کا مقصد طالبان اور باقی دنیا کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے قطر میں اپنا سیاسی دفتر بند کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوحہ میں قائم دفتر کو جھنڈا لگانے کی اجازت نہ دینے کے بعد احتجاجاً بند کیا گیا ہے۔ دوحہ میں دفتر کھولنے کا مقصد امن بات چیت کیلئے سہولت فراہم کرنا تھا اور دفتر میں جھنڈا لگانے کی اجازت نہ دینے پر یہ دفتر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل طالبان کی جانب سے قطر کے شہر دوحہ میں دفتر کھولا گیا تھا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دوحہ میں دفتر کھولنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دفتر کھولنے کا مقصد طالبان اور باقی دنیا کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ اس سے قبل بھی طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 281338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/281338/جھنڈا-لگانے-کی-اجازت-نہ-ملنے-پر-طالبان-نے-دوحہ-میں-اپنا-دفتر-بند-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org