QR CodeQR Code

تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان اپنے عہدے سے معزول

9 Jul 2013 22:25

اسلام ٹائمز: کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اپنے مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان کو اپنی پوزیشن سے ہٹاتے ہوئے شیخ مقبول کو انکی جگہ ٹی ٹی پی کا نیا ترجمان مقرر کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ دس رکنی طالبان شوریٰ کے دستخط شدہ ایک بیان میں ترجمان کی تبدیلی سے متعلق اعلان کیا گیا، جبکہ اس کی وجہ سابق ترجمان کا ایک بیان بتایا گیا جسکے باعث افغان طالبان کے ساتھ غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی تھیں۔ بیان کے مطابق شوریٰ نے آپس میں اور تحریک کے چیف حکیم اللہ محسود سے مشاورت کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امارات اسلامی افغانستان انکی بنیاد ہے اور وہ اسکے پیروکار ہیں، جبکہ ملا عمر انکے رہنما ہیں۔ ٹی ٹی پی امارات اسلامی افغانستان کے خلاف ایک لفظ برداشت نہیں کرسکتی، اس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ احسان اللہ احسان کو بطور ترجمان معزول کر دیا جائے۔ چنانچہ بیان میں کسی دوسرے ترجمان کا ذکر نہیں، تاہم ٹی ٹی پی ذرائع کے مطابق شیخ مقبول تحریک کے نئے ترجمان ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 281347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/281347/تحریک-طالبان-پاکستان-کا-ترجمان-اپنے-عہدے-سے-معزول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org