0
Wednesday 10 Jul 2013 15:02

سرگودھا کی عدالت نے شیعہ جوان قیصر عباس کو سزائے موت سنادی

سرگودھا کی عدالت نے شیعہ جوان قیصر عباس کو سزائے موت سنادی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی شیعہ جوان قیصر عباس بلوچ کو انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت نے دریا خان قتل کیس میں سزائے موت سنا دی ہے۔ قیصر عباس بلوچ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ بستی ڈیوالہ سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں سنوکر کلب دریا خان قتل کے واقعہ میں سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سزائے موت سنا دی ہے۔ واضح رہے کہ رانا عقیل قتل کیس میں سید منیر حسین شاہ کو سرگودھا کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پہلے ہی سزاء موت سنا رکھی ہے۔ ایک سال قبل ڈیرہ اسماعیل خان شوگر ملز کے قریب سے قیصر عباس کو گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ قیصر عباس کا ایک اور بھائی ظفر عباس بھی ایک کیس میں گرفتار ہے۔ جبکہ دوسرے بھائی کیخلاف بھی بے بنیاد مقدمات قائم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقدمہ میں کالعدم فرقہ پرست جماعت دوران تفتیش اثر انداز ہوتی تھی، جس کی وجہ سے عدالت نے یہ فیصلہ دیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ اصغر عسکری نے قیصر عباس کو سزائے موت سنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 281366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش