0
Wednesday 10 Jul 2013 02:12

رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا

رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا
اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں کسی بھی جگہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے پہلا روزہ بروز جمعرات 11 جولائی کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی، رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کو پاک بحریہ اور ماہرین موسمیات کی معاونت بھی حاصل تھی، اس کے علاوہ اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے جہاں سے مرکزی کمیٹی کو رویت ہلال کے سلسلے میں معاونت فراہم کی گئی۔

مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیرمین مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ملک میں پہلا روزہ جمعرات 11 جولائی کو ہوگا۔ دوسری جانب پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں بھی مرکزی کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور مشرق بعید میں بھی گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے باعث ان ممالک میں کل بروز بدھ یکم رمضان المبارک ہے۔
خبر کا کوڈ : 281400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش