0
Wednesday 10 Jul 2013 10:45

وزیراعظم آزاد کشمیر کی برجیس طاہر سے ملاقات

وزیراعظم آزاد کشمیر کی برجیس طاہر سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے گذشتہ روز وزیرامور کشمیر برجیس طاہر سے ملاقات کی جس میں تحریک آزادی کشمیرکی تازہ ترین صورتحال، آزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ ہائیڈل پاور جنریشن اور آزاد کشمیرمیں خودانحصار معیشت اور آزاد کشمیرمیں تحریک آزادی کشمیر کے وسیع تر تناظر میں حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات اور آزاد کشمیر میں تعمیروترقی سمیت متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر امور کشمیر نے اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دہانی کرائی کہ موجود حکومت ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گی اور حکومت پاکستان آزاد خطہ کی تعمیروترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے ممکنہ تمام فنڈز بھی فراہم کرے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر آزاد کشمیر کے حالیہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈز میں بیس فیصد اضافے اور وفاقی حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر کی تعمیروترقی میں گہری دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔ 

دریں اثنا وزیراعظم آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی جس میں فنانس سے متعلقہ امور پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے چوہدری مجید کو یقین دہانی کرائی کہ آزاد کشمیر کو بروقت فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی عمل کے لیے ہر ممکنہ وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 281419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش