QR CodeQR Code

ڈرون حملے مفید مگر پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، احمد شجاع پاشا

10 Jul 2013 10:55

اسلام ٹائمز: امریکی میڈیا نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے سے لکھا ہے کہ شمسی ایئربیس پاکستان میں ڈرون حملوں کیلئے استعمال ہوتا رہا۔ ڈرون حملوں پر پاکستان اور امریکہ میں سیاسی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا میں ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کے مزید مندرجات شائع ہوئے ہیں، رپورٹ میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں پر پاکستان اور امریکہ میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ امریکی میڈیا نے ایبٹ آباد کمیشن کے روبرو سابق ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا کا بیان شائع کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق احمد شجاع پاشا نے کمیشن کو بتایا کہ ڈرون حملے دہشت گردوں کے خلاف موثر ہتھیار ہیں۔ ان حملوں پر پاکستان اور امریکہ میں کوئی تحریری معاہدہ موجود نہیں، ڈرون حملوں پر پاکستان اور امریکہ میں سیاسی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ امریکہ کو ابتدا میں ڈرون حملوں سے روکنا آسان تھا، تاہم اب ایسا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ احمد شجاع پاشا نے کہا کہ شمسی ایئربیس پاکستان میں ڈرون حملوں کے لیے استعمال ہوتا رہا۔ انہوں نے کمیشن کو بتایا کہ ڈرون حملے مفید مگر پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 281423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/281423/ڈرون-حملے-مفید-مگر-پاکستانی-خودمختاری-کی-خلاف-ورزی-ہیں-احمد-شجاع-پاشا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org