0
Wednesday 10 Jul 2013 13:19

عنقریب الطاف اور متحدہ کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو جائے گا، شمشاد خان غوری

عنقریب الطاف اور متحدہ کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو جائے گا، شمشاد خان غوری
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی میں امن کے قیام کیلئے فیصلہ کن اقدام کے ساتھ عملی کردار بھی ادا کرے کیونکہ موجودہ صورتحال میں کہیں حکومتی رٹ نظر نہیں آتی۔ دہشت گردی کے ستائے عوام کو ذہنی مفلوج کیا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت قاتلوں کی پشت پناہی چھوڑ کر تخریبی عناصر کو بے نقاب کرنے کی جرات پیدا کرے۔ عارضی بیت الحمزہ سے جاری کردہ بیان میں شمشاد خان غوری نے مزید کہا کہ متحدہ پر گزرتے ہوئے حالات حقیقتاَ ان کے خود غرض قائد کی وہ اصلیت ہے جو ماضی سے اب تک وہ عوام اور خود اپنے کارکنان سے بھی چھپاتے آ رہے تھے۔ ان حقائق کو منظر عام پر لانے کا موقع خود الطاف نے دیا پھر میڈیا اور خبارات کو نوٹس بھیجنے کا مقصد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں الطاف خود آزاد میڈیا کے علمبردار بنے رہے اور آج اپنی حقیقت منظر عام پر آنے پر اتنی برہم ہو رہے ہیں کہ صحافی اور اینکر پرسن کو ہرجانے کے نوٹس بھیج دیئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں الطاف کو برطانوی میڈیا پر یہ حربہ آزمانہ چاہیے تھا تب انھیں سیاسی پناہ کا مطلب سمجھ میں آتا۔ شمشاد غوری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ الطاف جبری طور پر عوام کو تو یرغمال بنانے میں کامیاب ہو گئے لیکن میڈیا کو نہیں۔ چندے اور بھتے پر پلنے والی جماعت کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ آزاد میڈیا کو پنجرے میں قید کر سکے۔

شمشاد خان غوری نے کہا کہ متحدہ کے ڈھونگی کارندے ان کارکنان کے قتل کا رونا رو رہے ہیں جنھیں وہ خود اپنی گھناﺅنی سیاست کی بھینٹ چڑھا چکے ہیں۔ ماورائے عدالت کارکنان کا قتل ایک جھوٹ اور اس پر مظلومیت کا ڈھونگ ایک سازش ہے جس کی حقیقت سے بھی بہت جلد پردہ اٹھ جائے گا اور عنقریب الطاف اور متحدہ کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں قیام امن سندھ حکومت کی نااہلی ہے جسے تسلیم کرنے کے بجائے انتظامیہ کو قصور وار ٹہرایا جا رہا ہے جبکہ دہشت گردوں کو کھلا میدان خود ان کی سر پرستی میں فراہم کیا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سندھ حکومت نے جنہیں پانچ سال گود میں بیٹھا کر سونے کا نوالہ کھیلایا آج وہی دہشت گرد ان کے لئے چیلنج بن گئے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سندھ خصوصاً کراچی میں قیام امن کیلئے انتظامیہ کے بجائے دہشت گردوں کو الٹی میٹم دیں۔
خبر کا کوڈ : 281497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش