0
Thursday 11 Jul 2013 18:37

قائدین ملت ہمارے خاندان کو بے بنیاد مقدمات کی دلدل سے نکالنے میں مدد کریں، ہمشیرہ قیصر عباس

قائدین ملت ہمارے خاندان کو بے بنیاد مقدمات کی دلدل سے نکالنے میں مدد کریں، ہمشیرہ قیصر عباس
اسلام ٹائمز۔ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت سے سزائے موت پانے والے قیصر عباس کی ہمشیرہ نے کہا ہے کہ قائدین ملت ہمارے خاندان کو بے بنیاد مقدمات کی دلدل سے نکالنے میں مدد کریں، انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان کو ہی کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔؟ میرے بھائی بے گناہ ہیں، ہمیں انصاف ملنا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل میرے بھائی اختر عباس کو فضل حق قتل کیس میں ملوث کیا گیا۔ پھر میرے اسی بھائی کیخلاف 11 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ جو ہمارے اوپر بہت بڑا ظلم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس قتل کیس میں میرے بھائی کو سزائے موت سنائی گئی ہے، اس میں صرف ایک شخص کا قتل ہوا، جبکہ دوسرا زخمی ہے۔ جب ایک شخص قتل ہوا ہے تو سزائے موت 2 افراد کو کیسے دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب اسنوکر کلب واقعہ کا مقدمہ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلتا رہا تو کسی بھی موقع پر قیصر عباس کا نام سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ملت کے قائدین سے اپیل کرتی ہوں کہ ہمارے خاندان کی قانونی معاملات میں امداد کی جائے اور ہمارے خاندان کو مقدمات کی اس دلدل سے نکالا جائے۔
خبر کا کوڈ : 281529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش