0
Wednesday 10 Jul 2013 16:51

انجمن طلبہ اسلام کی مرکزی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

انجمن طلبہ اسلام کی مرکزی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام کے مرکزی الیکشن ہر سال کی طرح جولائی کے پہلے ہفتے منعقد ہوئے جس میں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے محمد اسد خان جدون مرکزی صدر اور جامشورو (سندھ) سے تعلق رکھنے والے ارباب علی سومرو سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔ بعدازاں مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل نے باہمی مشاورت سے ارحم سلیم قادری کو مرکزی نائب صدر اول، شہزادہ بٹ کو نائب صدر دوئم، احمد رضا طیب کو جوائنٹ سیکرٹری، حافظ ظہیر کو فنانس سیکرٹری جبکہ منیر چودھری کو پریس سیکرٹری منتخب کیا۔ علاوہ ازیں نثار نقشبندی چیئرمین یونیورسٹیز کونسل، اعظم رانجھا چیئرمین کالجز کونسل، رمضان جامی چیئرمین مدارس کونسل اور اصغر علی ورک چیئرمین میڈیا سیل منتخب کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 281612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش