0
Wednesday 10 Jul 2013 16:54

مصری عوام پر ظلم کرانے میں امریکہ اور اس کے حواری شامل ہیں، مفتی حسیب قادری

مصری عوام پر ظلم کرانے میں امریکہ اور اس کے حواری شامل ہیں، مفتی حسیب قادری
اسلام ٹائمز۔ المرکزالاسلامی کے ناظم اعلیٰ مفتی محمد حسیب قادری نے المرکز الاسلامی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مصر میں نماز کی حالت میں نمازیوں کو شہید کرنا بدترین عمل ہے، نمازیوں پر حملہ کرنا گناہ عظیم ہے، امت مسلمہ کی غیور قوم اقوام متحدہ اور او آئی سی کی طرف دیکھ رہی ہے لیکن اقوام متحدہ اور او آئی سی کا کردار انتہائی فضول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے امت مسلمہ اپنے دفاع کے لیے میدان عمل میں نکلے تاکہ امت مسلمہ پر بار بار ہونے والے حملوں کو روکا جائے۔

مفتی محمد حسیب قادری کا مزید کہنا تھا کہ مصری عوام پر ظلم کرانے میں امریکہ اور اس کے حواری شامل ہیں، امریکہ کے منہ کو امت مسلمہ کا خون لگ چکا ہے جب تک امریکہ اور اس کے اتحادی ذلیل ورسوا نہیں ہوں گے امت مسلمہ کو چین سے نہیں بیٹھنا چاہیے اور اپنے اسلامی بھائیوں کے دفاع کے لیے اسلامی بلاک کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے لہذا اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ فیصلہ کریں کہ اپنے اسلامی بھائیوں کا ایسے ہی قتل عام دیکھتے رہیں گے یا اپنے اسلامی بھائیوں کو تحفظ دینے میں کوئی کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 281615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش