QR CodeQR Code

دہشتگردی ایک سنگین چیلنج، ملک سے اسکا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے، نواز شریف

10 Jul 2013 18:26

اسلام ٹائمز: فاٹا ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے سازگار اور پرامن ماحول ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی اتفاق رائے سے بنائی جائے گی، دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ اسلام آباد میں فاٹا ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک سنگین چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کوششیں کی جائیں گی۔ معیشت کی بحالی اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے سازگار اور پرامن ماحول ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے روڈ میپ کیلئے فاٹا پارلیمنٹرینز سے مشاورت کی جاری ہے، ملاقات میں قبائلی علاقوں میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف مجوزہ قومی پالیسی پر بھی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں فاٹا اراکین نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی بھرپور حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء چوہدری نثار علی، پرویز رشید، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، قادر بلوچ، گورنر خیبر پختونخوا، وزیراعظم کے مشیروں سرتاج عزیز، طارق فاطمی اور متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 281649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/281649/دہشتگردی-ایک-سنگین-چیلنج-ملک-سے-اسکا-خاتمہ-کرکے-ہی-دم-لیں-گے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org