0
Wednesday 10 Jul 2013 19:47

راجن پور، چار روز گزرنے کے باوجود پولیس اہلکار بازیاب نہ ہوسکے

راجن پور، چار روز گزرنے کے باوجود پولیس اہلکار بازیاب نہ ہوسکے
اسلام ٹائمز۔راجن پور میں 8مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی اور ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے آپریشن چوتھے روز سے جاری ہے۔ لیکن چار دن گزرنے کے باوجود پولیس مغوی اہلکاروں کو بازیاب نہیں کراسکی۔ ڈاکو مغویوں کو لیکر فرار ہوگئے ہیں۔ پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے کچا جمال میں ڈاکووں اور پولیس کے درمیان چار روز سے مقابلہ جاری ہے لیکن راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور بہاول پور کی پولیس نہ ہی علاقے کو ڈاکووں سے پاک کرنے میں کامیاب ہوسکی اور نہ ہی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ سونے پر سہاگا یہ ہوا کہ آج چوتھے روز ڈاکو مغوی پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھ لیکر فرار ہوگئے ہیں اور پولیس ایک بار پھر ڈاکووں کے پیچھے ہے۔ ڈاکووں نے مغوی اہلکاروں کی رہائی کے بدلے تین شرائط عائد کررکھی ہیں۔ جن میں علاقے سے پولیس چوکیاں ختم کرنا، مقدمات ختم کرکے گرفتار ساتھیوں کو رہا کرنا اور ہتھیار ڈالنے کی صورت میں مارے نہ جانے کی ضمانت شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 281678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش