0
Wednesday 10 Jul 2013 19:47

تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سمیت سرکاری عہدےداروں سے پارٹی کے عہدے واپس

تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سمیت سرکاری عہدےداروں سے پارٹی کے عہدے واپس
اسلام ٹائمز. تحریک انصاف نے سرکاری عہدےداروں سے پارٹی عہدے واپس لے لئے ہیں۔ فیصلہ تحریک انصاف کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے کیا۔ فیصلے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا۔ کمیٹی کی زد میں آنے والوں میں وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک، سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر اور 3 صوبائی وزرا شوکت یوسف زئی، علی امین اور محمد احمد شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بارہ جولائی کو ہونےو الی آل پارٹی کانفرنس میری درخواست پر بلائی ہے۔ میں نے میاں نوازشریف کو خط لکھا کہ ڈرون حملے اور امریکی مداخلت بند کرانے اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس طلب کیا جائے۔ امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے واضح پالیسی کا اعلان کیا جائے۔ امن قائم ہو گا تو ہم آگے بڑھیں گے۔ طالبان کے ساتھ میرے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہوئے۔ یہ وفاقی حکومت کا کام ہے۔ 2 عہددوں کے معاملے پر میڈیا نے پروپیگنڈا کیا۔ مجھ سے عمران خان سمیت کسی نے 2 عہدوں کے حوالے بات نہیں کی۔ میں منتخب جنرل سیکرٹری اور منتخب وزیر اعلیٰ ہوں۔ 2 عہدوں پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 281723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش