QR CodeQR Code

شام میں باغیوں نے لڑائی کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کئے، روس

11 Jul 2013 00:20

اسلام ٹائمز: ماسکو حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں نے یہ ہتھیار رواں برس مارچ میں ایک حملے کے دوران استعمال کئے تھے۔ اس حملے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں تعینات روس کے سفیر وٹالی چرکن کا کہنا ہے کہ شام میں باغیوں نے لڑائی کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تھے۔ روس نے باغیوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے کر دیئے ہیں۔ ماسکو حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں نے یہ ہتھیار رواں برس مارچ میں ایک حملے کے دوران استعمال کئے تھے۔ اقوام متحدہ میں تعینات روس کے سفیر وٹالی چرکن نے ایک بیان میں بتایا کہ روسی ماہرین نے شام کے شہر حلب کےنواح میں حملے کے مقام کے دورے کے موقع پر شواہد اکٹھے کیے تھے۔ اس حملے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 281788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/281788/شام-میں-باغیوں-نے-لڑائی-کے-دوران-کیمیائی-ہتھیار-استعمال-کئے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org