0
Thursday 11 Jul 2013 00:28

مصری حکومت کا اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع کو گرفتار کرنیکا حکم

مصری حکومت کا اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع کو گرفتار کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ مصر میں اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹرز نے محمد بدیع پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے قاہرہ میں لوگوں کو تشدد پر اکسایا، جس میں 51 افراد مارے گئے۔ اخوان المسلمین کے کئی اعلٰی رہنما اس وقت حراست میں ہیں جبکہ سینکڑوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ محمد بدیع کو گرفتار کرنے کا حکم ایک ایسے وقت دیا گیا ہے کہ جب مصر کے نو منتخب عبوری وزیرِاعظم حاظم البیبلاوی ایک ہفتہ قبل برطرف کیے جانے والے محمد مرسی کی حکومت کے بعد نئی کابینہ کی تشکیل پر کام کر رہے ہیں۔ مصری وزیرِاعظم کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ نئی کابینہ میں اخوان المسلمین کے اراکین کو کابینہ میں شامل کریں گے۔ اس سے پہلے اخوان المسلمین نے عبوری وزیرِاعظم کی جانب سے انھیں کابینہ میں شامل کرنے کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔ اخوان المسلمین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس وقت تک مستقبل کی کسی بھی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی جب تک معزول صدر محمد مرسی کو رہا کرکے ان کی حکومت کو بحال نہیں کیا جاتا۔ دوسری جانب امریکہ نے کہا ہے کہ وہ مصر کی اصلاحات کی جانب پیش رفت پر محتاط انداز میں خیر مقدم کرتا ہے۔ مصر کے عبوری صدر عدلی منصور نے پیر کی شام ملک میں ہونے والے جھڑپوں میں 51 افراد کی ہلاکت کے کئی گھنٹوں بعد ایک حکم نامے میں نئے انتخابات کے ٹائم ٹیبل کا اعلان کیا تھا
خبر کا کوڈ : 281790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش