QR CodeQR Code

معصوم لوگوں کا خون بہانا اخوان کی حکومت کو لے ڈوبا، مولانا امیر حسین جعفری

11 Jul 2013 10:58

اسلام ٹائمز: مذہبی سکالر کا اسلام ٹائمز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شام میں باغیوں کا سیز فائر اپنی لاشیں اٹھانے کا ایک بہانہ ہے۔ دراصل مجاہدین اور حزب اللہ نے انہیں چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام میں بیرونی مداخلت انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ شام کے معاملات شامی عوام و حکومت نے خود حل کرنے ہیں۔ شام میں فساد برپا کرنے والے عناصر نے کئی ممالک کی اپیلوں پر کان نہیں دھرے لیکن آج جب حزب اللہ نے انہیں ناکوں چنے چبوائے تو انہیں سیز فائر کا خیال آگیا اور رمضان کو بہانہ بنایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مذہبی سکالر مولانا امیر حسین جعفری نے اسلام ٹائمز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں باغیوں کا سیز فائر اپنی لاشیں اٹھانے کا ایک بہانہ ہے۔ دراصل مجاہدین اور حزب اللہ نے انہیں چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا ہے۔ مصر کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مصر اسلامی تہذیب کا گہوارہ رہا ہے۔  اخوان المسلمین کی حکومت کے باوجود مصر میں شیعان حیدر کرار (ع) کا خون بہایا جانا انتہائی افسوسناک امر تھا۔ معصوم لوگوں کا خون بہانا اخوان کی حکومت کو لے ڈوبا۔


خبر کا کوڈ: 281865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/281865/معصوم-لوگوں-کا-خون-بہانا-اخوان-کی-حکومت-کو-لے-ڈوبا-مولانا-امیر-حسین-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org